Posts

Showing posts from December, 2023

فون مانگنے پر خاتون نے شوہر کی آنکھوں میں قینچی مار دی

بھارت میں فون مانگنے پر خاتون نے شوہر کی آنکھوں میں قینچی مار دی۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق انکت نے پریانکا سے یوٹیوب پر گانے سننے کے لیے موبائل فون مانگا تھا اس نے موبائل فون دینے سے یہ کہہ کر انکار کردیا کہ وہ اپنے موبائل پر گانے سنے۔ دونوں کے درمیان جھگڑا ہوا جس کے بعد پریانکا نے مبینہ طور پر انکت کی آنکھوں میں قینچی ماری اور فرار ہوگئی۔ پولیس نے بتایا ہے کہ انکت نامی شخص نے تین سال قبل خاتون سے شادی کی تھی تاہم کچھ عرصے بعد ہی جوڑے میں گھریلو مسائل پر اکثر جھگڑے ہونے لگے۔ پولیس کے مطابق بیوی نے اس واقعہ سے صرف تین دن پہلے شوہر اور اس کے خاندان کے خلاف تشدد کی شکایت درج کرائی تھی۔ پولیس کا بتانا ہے کہ انکت نے بیوی پریانکا کیخلاف واقعے سے متعلق شکایت درج کروائی ہے۔ پولیس کا بتانا ہے کہ ملزمہ کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔ انکت کے اہل خانہ نے اسے قریبی کمیونٹی ہیلتھ سینٹر میں داخل کرایا ہے۔ اسٹیشن انچارج نے کہا کہ تحقیقات کے بعد مزید کارروائی کی جائے گی۔ ​

غیرت کی خاطر ایک کہانی

Sunday, December 31, 2023 صبا اور میں ہم عمر تھیں۔ اُس کی امی سے میری والدہ کی ایک عرصے سے دوستی تھی ۔ دونوں کا میکہ ایک ہی محلے میں تھا اور خالہ شازیہ یعنی صبا کی والدہ امی کی ہم جماعت بھی تھیں-حسن اتفاق امی کی شادی جس خاندان میں ہوئی خالہ شازیہ بھی بیاہ کر بعد میں اس خاندان میں آگئیں ۔ یہ رشتہ امی نے اپنی ساس سے کہہ کر کروایا تھا۔ اُن کی خواہش تھی کہ ان کی سہیلی قریب آئے۔ سلیم انکل میرے والد کے دور کے رشتہ دار تھے۔ دونوں کے والد آپس میں غالباً خالہ زاد بھائی تھے۔ بہر حال سلیم انکل کا گھر ہمارے گھر سے چند قدم دور تھا، لہذا امی کی کوشش کامیاب رہی اور شادی کے بعد بھی دونوں سہیلیوں کا ایک دوسرے کے گھر آنا جانا سہل ہو گیا۔ دوستی اور مضبوط ہوگئی۔ سلیم انکل اور شازیہ خالہ کواللہ تعالی نے پہلے بیٹے سے اور پھر بیٹی سے نوازا، جس کا نام انہوں نے صبا رکھا۔ انہی دنوں میرے والدین کے یہاں دوسرے بچے کی پیدائش ہوئی یعنی میں نے جنم لیا۔ یوں صبا مجھ سے صرف ایک ماہ بڑی تھی، جیسے ہماری ماؤں کی آپس میں مثالی دوستی تھی، ویسی ہی میری بھی صبا سے دوستی ہوگئی۔ بچپن ساتھ گزرا ، وقت گزرتے دیر نہیں لگتی۔ ہم ...

غزہ میں فلسطینیوں کو قحط نے آ گھیرا، تھامس وائٹ نے دل دہلا دینے والی ویڈیو شیئر کر دی

غزہ میں فلسطینیوں کو قحط نے آ گھیرا ہے، اقوام متحدہ کی جانب سے مسلسل دہائی دیے جانے کے باوجود اسرائیل امریکی پشت پناہی کے سبب ٹس سے مس نہیں ہو رہا، یو این ادارے کے سربراہ تھامس وائٹ نے بھی اس سلسلے میں ایک دل دہلا دینے والی ویڈیو شیئر کر دی ہے۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق غزہ میں فلسطینیوں کو قحط نے آ گھیرا ہے، 19 لاکھ شہریوں کو خوراک کی شدید قلت کا سامنا ہے، فصلیں نہ ہونے سے فلسطینی بیرونی امداد کے رحم و کرم پر آ گئے ہیں۔ 50 ہزار سے زائد حاملہ خواتین خوراک کی کمی کا شکار ہیں، 8 لاکھ بچے کھانا نہ ملنے سے کمزوری اور بیماریوں کا شکار ہونے لگے، پناہ گزین کیمپوں میں ڈائریا، ملیریا اور خسرہ پھیلنے لگا ہے۔ سردی اور پینے کے پانی کی کمی سے بیماریوں اوراموات میں اضافے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے این آر ڈبلیو اے نے دہائی دی ہے کہ غزہ قحط سے بس چند ہفتوں کے فاصلے پر ہے، لوگ مایوس اور بھوکے ہیں، شہر میں قحط کو روکنے کے لیے مزید اور بہت زیادہ خوراک اور دیگر بنیادی اشیا تک محفوظ رسائی کی اجازت ہونی چاہیے، اور انسانی بنیادوں پر جنگ بندی کی ضرورت ہے تاکہ ہم امداد پہنچا سکیں۔ ایک رپورٹ کے مطابق غزہ ...

باتھ روم میں عام طور پر ‎#سٹروک زیادہ کیوں ہوتے ہیں؟

باتھ روم میں عام طور پر سٹروک زیادہ کیوں ہوتے ہیں؟ باتھ روم میں فالج کا حملہ عام طور پر زیادہ ہوتا ہے کیونکہ جب ہم باتھ روم میں داخل ہوتے ہیں تو سب سے پہلے اپنے سر اور بالوں کو بھگو دیتے ہیں جو کہ نہیں ہونا چاہیے۔ یہ ایک غلط طریقہ ہے۔ اس طرح اگر آپ پہلے سر میں پانی ڈالیں تو خون تیزی سے سر کی طرف اٹھتا ہے اور شریانیں ایک ساتھ پھٹ سکتی ہیں۔ نتیجے کے طور پر، فالج ہوتا ہے اور پھر زمین پر گر جاتا ہے. دنیا بھر میں متعدد مطالعات کے مطابق نہانے کے دوران فالج کے باعث موت یا فالج کے کیسز میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے۔ ڈاکٹروں کے مطابق غسل کرتے وقت کچھ اصولوں پر عمل کرتے ہوئے نہانا چاہیے۔ اگر آپ صحیح اصولوں کے مطابق غسل نہیں کرتے ہیں تو آپ کی موت بھی ہوسکتی ہے۔ نہاتے وقت سر اور بالوں کو پہلے نہ بھگویں۔ کیونکہ انسانی جسم میں خون کی گردش ایک خاص درجہ حرارت پر ہوتی ہے۔ جسم کا درجہ حرارت باہر کے درجہ حرارت کے مطابق ہونے میں کچھ وقت لگتا ہے۔ ڈاکٹروں کے مطابق سر پر پانی سب سے پہلے خون کی گردش کی رفتار بڑھاتا ہے۔ اس وقت فالج کا خطرہ بھی بڑھ سکتا ہے۔ ضرورت سے زیادہ بلڈ پریشر دماغ کی شریانوں کو پھاڑ ...

اسرائیل کے خلاف عالمی عدالت انصاف میں بڑا مقدمہ درج

⭕اسرائیل کے خلاف عالمی عدالت انصاف میں بڑا مقدمہ درج ⭕1948 کے بعد پہلی بار اسرائیل کے خلاف کسی ملک نے عالمی عدالت انصاف میں مقدمہ درج کرایا ہے ⭕جنوبی افریقا دنیا میں بازی لے گیا جس نے غاصب صہیونی ریاست کے خلاف غزہ میں جنگی جرائم اور قتل عام کے ارتکاب پر مقدمہ درج کرایا ہے ⭕مقدمہ کی درخواست میں کہا گیا ہے اسرائیل مسلسل فلسطینی مسلمانوں کی نسل کشی اور جنگی جرائم کے ارتکاب میں ملوث ہے لہذا اسے فوری روکا جائے اور اسرائیل کو سزا دی جائے ⭕یہ مقدمہ بڑا اہم ہے کیونکہ پہلی بار کسی ملک نے براہ راست اسرائیل کے خلاف جنگی جرائم کی تحقیقات کا مقدمہ لڑنے کا اعلان کیا ہے ⭕57 مسلمان ملکوں پر تو جنوبی افریقا بازی لے گیا جس نے تاریخ میں پہلی بار اسرائیل کو عالمی عدالت انصاف کے کٹہرے میں کھڑا کیا ہے ⭕کاش مسلمان ملک بھی غیرت اور جرات پیدا کریں تو اسرائیل کا فلسطین سے قبضہ ختم کرایا جاسکتا ہے

سوئمنگ پول سے دس سالہ بچی کی لاش برآمد

بھارت میں پوش علاقے کے سوئمنگ پول میں گر کر دس سالہ بچہ ہلاک ہوگئی۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ریاست بنگلورو کے اپارٹمنٹ کمپلیکس میں دس سالہ لڑکی سوئمنگ پول میں مردہ پائی گئی، شبہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ بچی کو مبینہ طور پر پول میں کرنٹ لگا ہے۔ متوفی کی شناخت مانیا ڈیمرلا کے طور پر کی گئی ہے جو ورتھورگنجور روڈ پر پر اسٹیج لیکسائیڈ ہیبی ٹیٹ اپارٹمنٹ کی رہائشی ہے۔ مانیا ایک پرائیویٹ اسکول میں کلاس 4 کی طالبہ تھی۔ اس کے والد راجیش کمار ڈیمرلا ڈیجیٹل مواد تخلیق کرنے والے پلیٹ فارم کے بانی ہیں۔ یہ خاندان کمپلیکس کے ٹاور-17 میں رہائش پذیر ہے‘ عالمی خبریں سوئمنگ پول سے دس سالہ بچی کی لاش برآمد سوئمنگ پول دسمبر 29, 2023 بھارت میں پوش علاقے کے سوئمنگ پول میں گر کر دس سالہ بچہ ہلاک ہوگئی۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ریاست بنگلورو کے اپارٹمنٹ کمپلیکس میں دس سالہ لڑکی سوئمنگ پول میں مردہ پائی گئی، شبہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ بچی کو مبینہ طور پر پول میں کرنٹ لگا ہے۔ متوفی کی شناخت مانیا ڈیمرلا کے طور پر کی گئی ہے جو ورتھورگنجور روڈ پر پر اسٹیج لیکسائیڈ ہیبی ٹیٹ اپارٹمنٹ کی رہائشی ہے۔ مانیا...

کراچی میں لڑکی کی ہتک آمیز ویڈیو وائرل کرنے پر ’کے الیکٹرک‘ ملازمین کیخلاف مقدمہ درج

مقدمہ درج کر لیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق اورنگی ٹاؤن میں بجلی کاٹنے پر احتجاج کرنے والی لڑکی کو تھانے بلاکر ہتک آمیز رویہ اپنانے اور گھٹنوں کے بل چل کر معافی مانگنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے۔ واقعے پر سوشل میڈیا سمیت عوامی حلقوں میں شدید اشتعال پایا جا رہا ہے۔ شہریوں نے اس بات کی بھی نشاندہی کی ہے کہ تھانے میں میز کرسی پر بیٹھا شخص نوجوان لڑکی سے جس لہجے میں بات کر رہا تھا وہ تھانے کے اندر پولیس کی موجودگی میں انتہائی غیر مناسب رویہ تھا جس کا اعلیٰ پولیس افسران کو نوٹس لینا چاہئے۔ ایف آئی آر کے مطابق کے الیکٹرک ملازمین سید علی اکبر اور فیاض نے لڑکی کو بے عزت کرنے کی غرض سے ویڈیو بناکر وائرل میں کوئی گرفتاری عمل میں نہ آسکی۔ ترجمان کے الیکٹرک کا کہنا ہے کہ وہ تفتیشی عمل میں پولیس سے مکمل تعاون کرے گا۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ لڑکی کی معافی مانگنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل کرنے کے الزام میں کے الیکٹرک کے 2 ملازمین کے خلاف مقدمہ بجرم دفعات 354 اور 501 چونتیس کے تحت اے ایس آئی اخلاق کی مدعیت میں درج کرلیا۔

پی ٹی آئی کو بلے کا انتخابی نشان نہ دینے کا الیکشن کمیشن کا فیصلہ مسترد

شیڈول جاری ہوگیا اب تو انتخابی نشان نہیں روکا جاسکتا، صاف نظر آرہا ہے ایک سیاسی جماعت کو الیکشن سے باہر کیا جا رہا ہے، اگر پانی سر سے گزرا ہوگا تو کیا پھر الیکشن کمیشن دوبارہ انتخابات کرائے گا۔ دوران سماعت ریمارکس Sajid Ali ساجد علی منگل 26 دسمبر 2023 16:23 پی ٹی آئی کو بلے کا انتخابی نشان نہ دینے کا الیکشن کمیشن کا فیصلہ معطل پشاور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔ 26 دسمبر 2023ء ) پشاور ہائی کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کو بلے کا انتخابی نشان نہ دینے کا الیکشن کمیشن کا فیصلہ معطل کردیا۔ تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی نے انٹرا پارٹی انتخابات پر الیکشن کمیشن کے فیصلے کوپشاور ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا جس پر سماعت ہوئی، تحریک انصاف کی درخواست پر جسٹس کامران حیات میاں خیل نے سماعت کی، پی ٹی آئی کے وکلا علی ظفر، بابر اعوان اور بیرسٹر گوہر نے دلائل دیئے۔ علی ظفر نے دلائل میں کہا کہ الیکشن کمیشن نے اختیارات سے تجاوز کیا ہے، پی ٹی آئی کو کہا گیا کہ 20 دن کے اندر انتخابات کرائیں، 3 دسمبر کو انٹرا پارٹی انتخابات کیے گئے، الیکشن کمیشن نے مانا کہ انٹرا پارٹی انتخابات ہوئے ہیں، الیکشن کمیشن نے انت...

کتوں نے مندر سے چندہ باکس چرانے کی کوشش ناکام بنا دی

بھارت میں ایک مندر کے باہر لگے چندہ باکس کو دو ملزمان نے چوری کرنے کی کوشش کی جس کو آوارہ کتوں نے ناکام بنا دیا۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ اتر پردیش میں کانپور ضلع کے ایک مندر میں پیش آیا جہاں گھڑ سوار دو چوروں نے مندر کے باہر چندہ باکس کو لوٹنے کی ناکام کوشش کی اور یہ ساری کارروائی مندر میں لگے سی سی ٹی وی کیمرے میں محفوظ ہوگئی واردات کی یہ ویڈیو وائرل بھی ہو گئی جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ رات کی تاریکی میں رادھا کرشنا نامی مندر میں دو گھڑ سوار نوجوان آتے ہیں جن میں سے ایک نوجوان گھوڑے پر بیٹھا علاقے کی نگرانی کرتا ہے جب کہ دوسرا اتر کر مندر کے احاطے میں جاکر وہاں نصب چندہ باکس کو اکھاڑنے کی کوشش کرتا ہے تاکہ وہ اسے اپنے ساتھ لے جا سکیں لیکن وہ ایک انچ بھی اپنی جگہ سے نہیں ہلتا۔ تاہم اسی کوشش کے دوران ایک آوارہ کتا وہاں آتا ہے اور انجان افراد کو دیکھ کر بھونکنا شروع کر دیتا ہے جس کو دیکھ کر دیگر کتے بھی وہاں آ جاتے ہیں اور ایک ساتھ بھونکنے لگتے ہیں جس کو سن کر سوئے ہوئے اہل ع لاقہ جاگ کر گھروں سے نکل آتے ہیں چور لوگوں کو آتا دیکھ کر سب کچھ چھوڑ چھاڑ...

عالمی خبریں اچھی صحت پر لیکچر دیتے ہوئے پروفیسر کا دل کا دورہ پڑنے سے انتقال

غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ انڈین انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی (آئی آئی ٹی) کانپور میں پیش آیا جہاں اسٹوڈنٹ افیئرز کے ڈین سمیر خاندیکار اچھی صحت کے حوالے سے لیکچر دے رہے تھے۔ رپورٹ کے مطابق پروفیسر سمیر جو اسٹوڈنٹ افیئرز کے ڈین اور مکینیکل انجینیئرنگ ڈیپارٹمنٹ کے ہیڈ تھے، انسٹیٹیوٹ کے سابق طلبہ سے خطاب میں انہیں اپنی صحت کا خیال رکھنے کے گُر بتا رہے تھے کہ اسی دوران اچانک انہیں پسینہ آنا شروع ہو گیا اور وہ وہیں ڈائس پر گر گئے۔ انہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے ان کی موت کی تصدیق کر دی ان کی موت دل کا دورہ پڑنے کی وجہ سے ہوئی۔ وہ 5 سال سے ہائی کولیسٹرول کا شکار تھے۔ آنجہانی کے ساتھی پروفیسر کرندیکار کے مطابق پروفیسر سمیر خاندیکار کا اکلوتا بیٹا پروہ خاندیکار کیمبریج یونیورسٹی میں زیر تعلیم ہے اور ان کی آخری رسومات بیٹے کی وطن واپسی پر ادا کی جائے گی تب تک میت کو آئی آئی ٹی کے ہیلتھ کیئر سینٹر میں رکھا جائے گا۔

وہ معصوم ہیں

  دستاویزات ہیں اس کے مطابق تو سائفر سے غیر ملکی طاقت کا نقصان ہوا، سائفر کی ایک ہی اصل کاپی تھی جو دفتر خارجہ میں تھی، سائفر دفتر خارجہ کے پاس ہے تو باہر کیا نکلا ہے؟ سائفر کیس میں جسٹس اطہر من اللہ کے ریمارکس                  تا زہ ترین۔۔              22 دسمبر2023ء) سائفر کیس میں جسٹس اطہر من اللہ نے اہم ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ  عمران خان  پر جرم ثابت نہیں ہوا وہ معصوم ہیں، جو دستاویزات ہیں اس کے مطابق تو سائفر سے غیر ملکی طاقت کا  نقصان  ہوا، سائفر کی ایک ہی اصل کاپی تھی جو  دفتر خارجہ  میں تھی، سائفر  دفتر خارجہ  کے پاس ہے تو باہر کیا نکلا ہے؟ ۔ تفصیلات کے مطابق  سپریم کورٹ  نے بانی پی ٹی آئی اور  شاہ محمود قریشی  کی ضمانت کا تحریری فیصلہ جاری کردیا، 4 صفحات پر مشتمل فیصلہ  سپریم کورٹ  کے جسٹس منصور علی شاہ نے تحریر کیا۔ اپنے فیصلے میں  سپریم کورٹ  نے لکھا کہ ایسے شواہد نہیں ملے کہ بانی چیئرمین پی ٹی آئی س...