کراچی میں لڑکی کی ہتک آمیز ویڈیو وائرل کرنے پر ’کے الیکٹرک‘ ملازمین کیخلاف مقدمہ درج

مقدمہ درج کر لیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق اورنگی ٹاؤن میں بجلی کاٹنے پر احتجاج کرنے والی لڑکی کو تھانے بلاکر ہتک آمیز رویہ اپنانے اور گھٹنوں کے بل چل کر معافی مانگنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے۔ واقعے پر سوشل میڈیا سمیت عوامی حلقوں میں شدید اشتعال پایا جا رہا ہے۔ شہریوں نے اس بات کی بھی نشاندہی کی ہے کہ تھانے میں میز کرسی پر بیٹھا شخص نوجوان لڑکی سے جس لہجے میں بات کر رہا تھا وہ تھانے کے اندر پولیس کی موجودگی میں انتہائی غیر مناسب رویہ تھا جس کا اعلیٰ پولیس افسران کو نوٹس لینا چاہئے۔ ایف آئی آر کے مطابق کے الیکٹرک ملازمین سید علی اکبر اور فیاض نے لڑکی کو بے عزت کرنے کی غرض سے ویڈیو بناکر وائرل میں کوئی گرفتاری عمل میں نہ آسکی۔ ترجمان کے الیکٹرک کا کہنا ہے کہ وہ تفتیشی عمل میں پولیس سے مکمل تعاون کرے گا۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ لڑکی کی معافی مانگنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل کرنے کے الزام میں کے الیکٹرک کے 2 ملازمین کے خلاف مقدمہ بجرم دفعات 354 اور 501 چونتیس کے تحت اے ایس آئی اخلاق کی مدعیت میں درج کرلیا۔

Comments