اسرائیل کے خلاف عالمی عدالت انصاف میں بڑا مقدمہ درج

⭕اسرائیل کے خلاف عالمی عدالت انصاف میں بڑا مقدمہ درج ⭕1948 کے بعد پہلی بار اسرائیل کے خلاف کسی ملک نے عالمی عدالت انصاف میں مقدمہ درج کرایا ہے ⭕جنوبی افریقا دنیا میں بازی لے گیا جس نے غاصب صہیونی ریاست کے خلاف غزہ میں جنگی جرائم اور قتل عام کے ارتکاب پر مقدمہ درج کرایا ہے ⭕مقدمہ کی درخواست میں کہا گیا ہے اسرائیل مسلسل فلسطینی مسلمانوں کی نسل کشی اور جنگی جرائم کے ارتکاب میں ملوث ہے لہذا اسے فوری روکا جائے اور اسرائیل کو سزا دی جائے ⭕یہ مقدمہ بڑا اہم ہے کیونکہ پہلی بار کسی ملک نے براہ راست اسرائیل کے خلاف جنگی جرائم کی تحقیقات کا مقدمہ لڑنے کا اعلان کیا ہے ⭕57 مسلمان ملکوں پر تو جنوبی افریقا بازی لے گیا جس نے تاریخ میں پہلی بار اسرائیل کو عالمی عدالت انصاف کے کٹہرے میں کھڑا کیا ہے ⭕کاش مسلمان ملک بھی غیرت اور جرات پیدا کریں تو اسرائیل کا فلسطین سے قبضہ ختم کرایا جاسکتا ہے

Comments