سوئمنگ پول سے دس سالہ بچی کی لاش برآمد

بھارت میں پوش علاقے کے سوئمنگ پول میں گر کر دس سالہ بچہ ہلاک ہوگئی۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ریاست بنگلورو کے اپارٹمنٹ کمپلیکس میں دس سالہ لڑکی سوئمنگ پول میں مردہ پائی گئی، شبہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ بچی کو مبینہ طور پر پول میں کرنٹ لگا ہے۔ متوفی کی شناخت مانیا ڈیمرلا کے طور پر کی گئی ہے جو ورتھورگنجور روڈ پر پر اسٹیج لیکسائیڈ ہیبی ٹیٹ اپارٹمنٹ کی رہائشی ہے۔ مانیا ایک پرائیویٹ اسکول میں کلاس 4 کی طالبہ تھی۔ اس کے والد راجیش کمار ڈیمرلا ڈیجیٹل مواد تخلیق کرنے والے پلیٹ فارم کے بانی ہیں۔ یہ خاندان کمپلیکس کے ٹاور-17 میں رہائش پذیر ہے‘ عالمی خبریں سوئمنگ پول سے دس سالہ بچی کی لاش برآمد سوئمنگ پول دسمبر 29, 2023 بھارت میں پوش علاقے کے سوئمنگ پول میں گر کر دس سالہ بچہ ہلاک ہوگئی۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ریاست بنگلورو کے اپارٹمنٹ کمپلیکس میں دس سالہ لڑکی سوئمنگ پول میں مردہ پائی گئی، شبہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ بچی کو مبینہ طور پر پول میں کرنٹ لگا ہے۔ متوفی کی شناخت مانیا ڈیمرلا کے طور پر کی گئی ہے جو ورتھورگنجور روڈ پر پر اسٹیج لیکسائیڈ ہیبی ٹیٹ اپارٹمنٹ کی رہائشی ہے۔ مانیا ایک پرائیویٹ اسکول میں کلاس 4 کی طالبہ تھی۔ اس کے والد راجیش کمار ڈیمرلا ڈیجیٹل مواد تخلیق کرنے والے پلیٹ فارم کے بانی ہیں۔ یہ خاندان کمپلیکس کے ٹاور-17 میں رہائش پذیر ہے۔ ورتھور پولیس نے غیر فطری موت کا مقدمہ درج کیا ہے جبکہ مکینوں نے کمپلیکس کی ایسوسی ایشن کے خلاف سڑک پر احتجاج کیا۔ پولیس کے مطابق مانیا جمعرات کی شام 7.30 بجے کے قریب سوئمنگ پول کے قریب کھیل رہی تھی کہ اس میں گر کر ڈوب گئی۔ رات 8 بجے کے قریب واقعے کا علم ہوا۔ لڑکی کو نجی اسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔ مانیا کے والد کا کہنا ہے کہ بیٹی کھودی ہے وہ کبھی واپس نہیں آئے گی لیکن میں واقعے کے بعد سے پریشان ہوں، حکام ہمیں انصاف فراہم کریں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق حادثے سے ایک روز قبل کچھ بچوں نے پول میں قدم رکھتے ہوئے بجلی کا جھٹکا لگنے کی شکایت کی تھی۔ ایک سیکورٹی گارڈ کو اس کے بارے میں اطلاع دی گئی لیکن کوئی شکایت نہیں کی گئی۔

Comments