عالمی خبریں اچھی صحت پر لیکچر دیتے ہوئے پروفیسر کا دل کا دورہ پڑنے سے انتقال

غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ انڈین انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی (آئی آئی ٹی) کانپور میں پیش آیا جہاں اسٹوڈنٹ افیئرز کے ڈین سمیر خاندیکار اچھی صحت کے حوالے سے لیکچر دے رہے تھے۔ رپورٹ کے مطابق پروفیسر سمیر جو اسٹوڈنٹ افیئرز کے ڈین اور مکینیکل انجینیئرنگ ڈیپارٹمنٹ کے ہیڈ تھے، انسٹیٹیوٹ کے سابق طلبہ سے خطاب میں انہیں اپنی صحت کا خیال رکھنے کے گُر بتا رہے تھے کہ اسی دوران اچانک انہیں پسینہ آنا شروع ہو گیا اور وہ وہیں ڈائس پر گر گئے۔ انہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے ان کی موت کی تصدیق کر دی ان کی موت دل کا دورہ پڑنے کی وجہ سے ہوئی۔ وہ 5 سال سے ہائی کولیسٹرول کا شکار تھے۔ آنجہانی کے ساتھی پروفیسر کرندیکار کے مطابق پروفیسر سمیر خاندیکار کا اکلوتا بیٹا پروہ خاندیکار کیمبریج یونیورسٹی میں زیر تعلیم ہے اور ان کی آخری رسومات بیٹے کی وطن واپسی پر ادا کی جائے گی تب تک میت کو آئی آئی ٹی کے ہیلتھ کیئر سینٹر میں رکھا جائے گا۔

Comments