عجیب و غریب واردات: راتوں رات تالاب غائب، ویڈیو وائرل

بھارت میں بہار دربھنگہ ضلع میں ایک عجیب و غریب واقعہ پیش آیا، جب راتوں رات ایک تالاب کو ختم کرکے اس جگہ پر قبضہ کرکے جھونپڑی تعمیر کردی گئی۔ غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق تالاب، جسے مقامی لوگ ماہی گیری اور کھیتی باڑی کے مقاصد کے لیے استعمال کرتے تھے، راتوں رات ریت سے بھر دیا گیا اور اس جگہ ایک جھونپڑی بھی تعمیر کردی گئی۔ مقامی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ تالاب کی جگہ کو مبینہ طور پر لینڈ مافیا کی جانب سے ہتھیانے کی کوشش کی گئی تھی، پانی کے ذخائر کو ریت اور دیگر مواد سے بھر کر زمین کو برابر کردیا گیا اور بعد اس میں اس جگہ پر ایک جھونپڑی بنادی گئی۔

Comments

Popular posts from this blog

People only just learning what the 'E' signal symbol means on your cell phone

Trump gag order expanded after he slams New York judge's daughter

Rebel Wilson's memoir and the trap for plus-sized stars