- Get link
- X
- Other Apps
- Get link
- X
- Other Apps
مغربی بنگال کے بہالا سے تعلق رکھنے والے ایک 41 سالہ شخص نے جمعرات کی رات اپنی 28 سالہ بیوی کا گلا گھونٹ کر قتل کر دیا، جبکہ لاش کو بچوں سے چھپائے رکھا اور صبح بچوں کو اسکول روانہ کرنے کے بعد پولیس کے سامنے اعتراف جرم کرلیا۔
غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق کارتک داس نامی شخص نے جمعرات کی صبح تقریباً 1 بجے اپنی بیوی کو قتل کیا۔ جرم کا ارتکاب کرنے کے بعد، اس نے گھر کے کام مکمل کیے، صبح سویرے اٹھ کر اپنی بیٹی اور بیٹے کے لیے ناشتہ تیار کیا۔
بعد ازاں اس نے بچوں کو اسکول بھیجنے کے بعد پولیس کو بلایا اور قتل کا اعتراف کرلیا۔ اعتراف کے بعد اس نے فوراً بیوی کی ماں کو فون کیا کہ وہ بچوں کو لے جائے۔
جب پولیس جائے وقوعہ پر پہنچی تو وہ بچوں کا سامان پیک کر چکا تھا اور اپنی بیوی کی لاش کے پاس سکون سے بیٹھا ہوا تھا۔
رپورٹ کے مطابق کارتک علاقے میں گروسری گوشت کی دکان چلاتا تھا۔ اس کو اپنی بیوی کے غیر ازدواجی تعلقات میں ملوث ہونے کے بارے میں شکوک و شبہات تھے، جس کے نتیجے میں ان کے درمیان اکثر جھگڑا رہتا تھا
- Get link
- X
- Other Apps
Comments
Post a Comment