پاکستان انتخابات جیتنے والے 9 مئی کے اشتہاریوں کی گرفتاری کیلئے حکمت عملی تیار

پاکستان انتخابات جیتنے والے 9 مئی کے اشتہاریوں کی گرفتاری کیلئے حکمت عملی تیار
لاہور: لاہور پولیس نے عام انتخابات 2024 میں جیتنے والے 9 مئی کے اشتہاریوں کی گرفتاری کیلئے حکمت عملی تشکیل کرلی ہے۔ مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جے آئی ٹی) کے ذرائع کے مطابق عام انتخابات میں جیتنے والے پاکستان تحریک انصاف کے حمایت یافتہ انڈیپینڈنٹ امیدوار کو9 مئی کیس میں گرفتار کرنے کیلئے حکمت عملی تیار کرلی ہے۔ ذرائع کے مطابق کامیاب امیدوار میں میاں اسلم، علی امین گنڈا پور، امتیاز شیخ 9 مئی واقعات میں مطلوب ہیں اور عدالت کی جانب سے انہیں اشتہاری قرار دیا گیا تھا۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ اشتہاریوں کیلئے جیو فینسنگ، موبائل ٹریکنگ، آئی پی ایڈریس ٹریک کر لئے گئے، انتخابات جیتنے والے اشتہاریوں کی گرفتاری قانون کے مطابق ہوگی۔ ذرائع جے آئی ٹی کے مطابق ملزمان انتخابی مہم، نتائج کے دوران مسلسل کارکنوں سے رابطے میں رہے، 9 مئی مقدمات کے اشتہاریوں کو گرفتار کرنے کیلئے کارروائیاں تیز کی جارہی ہیں۔ ذرائع جے آئی ٹی نے مزید کہا کہ اشتہاریوں کی لوکیشن کیلئے ایف آئی اے و دیگر اداروں کی مددلی جارہی ہے، 9 مئی کے مقدمات میں ملوث 22 اشتہاری رہنما، 282 کارکن مطلوب ہیں۔ خیال رہے کہ 9 مئی کو القادر ٹرسٹ کیس میں بانی تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کی اسلام آباد ہائی کورٹ کے احاطے سے گرفتاری کے بعد پی ٹی آئی کی طرف سے ملک گیر احتجاج کیا گیا تھا جس کے دوران فوجی، سول اور نجی تنصیبات کو نذر آتش کیا گیا، سرکاری و نجی املاک کو شدید نقصان پہنچایا گیا تھا

Comments