پاک بحریہ نے بحیرہ عرب میں جنگی جہازوں کو تعینات کر دیا

پاک بحریہ نے بحیرہ عرب میں اپنے بحری جنگی جہازوں کو تعینات کر دیا یہ اقدام میری ٹائم سیکیورٹی کے حالیہ واقعات کے باعث اٹھایا گیا ہے۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق پاک بحریہ نے میری ٹائم سیکیورٹی کے حالیہ واقعات کے بعد بحیرہ عرب میں اپنے جنگی جہازوں کو تعینات کر دیا ہے جن کی پاکستانی تجارتی راستوں کی حفاظت یقینی بنانے کے لیے پٹرولنگ جاری ہے۔ ترجمان کے مطابق پٹرولنگ کا مقصد پاکستان اور بین الاقوامی تجارتی بحری جہازوں کی حفاظت کو یقینی بنانا ہے اور پاک بحریہ کی جانب سے ان تجارتی گزرگاہوں کی مسلسل فضائی نگرانی بھی کی جا رہی ہے ۔ترجمان کے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پاک بحریہ خطے میں بحری امن برقرار رکھنے کے حوالے سے اپنی قومی ذمے داری سے بخوبی آگاہ ہے اور جنگی جہاز بحیرہ عرب میں مستقل موجودگی یقینی بنانے کیلیے پٹرولنگ کرتے ہیں

Comments

Popular posts from this blog

People only just learning what the 'E' signal symbol means on your cell phone

Trump gag order expanded after he slams New York judge's daughter

Rebel Wilson's memoir and the trap for plus-sized stars