رات کو چپکے سے میز پر بکھری اشیا سمیٹنے والے چوہے نے دنیا کو حیران کر دیا

انٹرنیٹ پر ایک ویڈیو وائرل ہے جس میں ایک چوہے کو دکھایا گیا ہے جو ہر رات چپکے سے اپنے بل سے نکل کر برطانوی شخص کی میز کی صفائی کرتا ہے، اور اس کی بکھری اشیا کو سلیقے سے سمیٹتا ہے۔ یہ ویڈیو ویلز کے 75 سالہ وائلڈ لائف فوٹوگرافر روڈنی ہالبروک نے نائٹ ویژن کیمرے کی مدد سے بنائی ہے، جس میں چوہے کی نفاست نے انسانوں کو بھی چونکا دیا ہے، کیا کوئی ایسا سوچ سکتا ہے کہ گھروں میں تباہی مچانے والا کوئی چوہا انسانوں کی بکھری ہوئی اشیا سمیٹ کر سلیقے سے رکھ سکتا ہے۔ دراصل ایک دن ہالبروک کو اچانک شک ہوا کہ جب صبح وہ اٹھتا ہے تو رات کو میز پر بکھری اشیا وہاں نہیں ہوتیں بلکہ سلیقے سے اپنی جگہ پہنچ چکی ہوتی ہیں۔ وہ بہت حیران ہوا، اس راز کو جاننے کے لیے اس نے وہاں ایک نائٹ ویژن کیمرہ نصب کر دیا، اگلے دن جس کی ریکارڈنگ دیکھ کر وہ دنگ رہ گیا۔

Comments

Popular posts from this blog

People only just learning what the 'E' signal symbol means on your cell phone

Trump gag order expanded after he slams New York judge's daughter

Rebel Wilson's memoir and the trap for plus-sized stars