مسلسل دوسری شکست پر قومی کپتان شاہین شاہ نے کیا کہا؟

مسلسل دوسری شکست پر قومی کپتان شاہین شاہ نے کیا کہا؟
نیوزی لینڈ نے پاکستان کو مسلسل دوسرے میچ میں شکست دے کر پانچ ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز میں دو صفر کی برتری حاصل کر لی قومی کپتان شاہین شاہ سے شکست کی وجہ بتا دی۔ ہیملٹن میں کھیلے گئے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں میزبان نیوزی لینڈ نے گرین شرٹس کو 21 رنز سے ہرا کر مسلسل دوسری کامیابی حاصل کی اور پانچ میچوں کی سیریز میں دو صفر کی برتری حاصل کر لی۔ میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے پاکستانی کپتان شاہین شاہ آفریدی نے کہا کہ شروعات میں رنز زیادہ دیے، اگر نیوزی لینڈ کو 170 رنز تک محدود کرتے تو بہتر ہوتا۔ نیوزی لینڈ نے پاکستان کو دوسرے ٹی 20 میچ میں بھی ہرا دیا شاہین شاہ کا کہنا تھا کہ پہلے بولنگ کرنے کا ہمیشہ فائدہ ہوتا ہے جب کہ بولرز نے آخری 10 اوورز میں اچھی بولنگ کی۔ کیوی کھلاڑی ٹم ساؤتھی نے کہا کہ میچ میں تمام کھلاڑیوں نے بہترین کارکردگی دکھائی۔ واضح رہے کہ اس سے قبل آکلینڈ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 46 رنز سے شکست دی تھی

Comments