دباؤ کے باوجود امریکا براہ راست حوثیوں پر حملہ کیوں نہیں کر پارہا؟

امریکی صدر جوبائیڈن کو یمن کے اندر حوثیوں پر حملہ کرنے کے لیے دباؤ کا سامنا ہے۔ نیویارک ٹائمز اخبار نے اطلاع دی ہے کہ امریکی صدر جو بائیڈن کو بحیرہ احمر میں مسلسل حملوں کے درمیان یمن میں حوثی مسلح گروپ پر براہ راست حملہ کرنے کے لیے دباؤ بڑھتا جارہا ہے۔ اس میں کہا گیا ہے کہ امریکی فوجی حکام نے یمن میں میزائل اور ڈرون اڈوں پر حملہ کرنے کے منصوبے تیار کیے ہیں لیکن بائیڈن انتظامیہ انہیں استعمال کرنے میں ہچکچاہٹ کا شکار ہے کیونکہ اسے یہ خدشہ ہے کہ حملوں سے نادانستہ طور پر ایران کو فائدہ پہنچ سکتا ہے جبکہ یمن اور سعودی عرب کے درمیان ایک نازک جنگ بندی کو بھی خطرہ لاحق ہے ۔

Comments

Popular posts from this blog

People only just learning what the 'E' signal symbol means on your cell phone

Trump gag order expanded after he slams New York judge's daughter

Rebel Wilson's memoir and the trap for plus-sized stars