شمالی وزیرستان میں 6 ہیئر ڈریسرز کے قتل کا دلدوز واقعہ

وزیرستان: شمال وزیرستان میں 6 ہیئر ڈریسرز کے قتل کا دلدوز واقعہ پیش آیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق شمالی وزیرستان کی تحصیل میر علی کے گاؤں موسکی سے چھ افراد کی لاشیں ملی ہیں، پولیس کا کہنا ہے کہ مقتولین کو فائرنگ کر کے قتل کیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق مقتولین کا تعلق پنجاب سے ہے اور وہ میر علی بازار میں ہیئر کٹنگ کا کام کرتے تھے، پولیس نے لاشوں کو میر علی اسپتال منتقل کر کے مزید تفتیش شروع کر دی ہے ۔

Comments

Popular posts from this blog

People only just learning what the 'E' signal symbol means on your cell phone

Trump gag order expanded after he slams New York judge's daughter

Rebel Wilson's memoir and the trap for plus-sized stars